Times of Pakistan

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ

4 days ago 2
ARTICLE AD BOX

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی


پشاور:

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک مسلسل بارش متوقع ہے جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے سبب گلیشیائی جھیلوں میں پانی کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اچانک سیلاب آنے کا خدشہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ممکنہ نقصان اور انسانی جانوں کے خطرات کم سے کم کیے جا سکیں۔

Read Entire Article