Times of Pakistan

خیبر میں لڑکیوں کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

واقعے کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، زخمیوں کو ایف سی نارتھ اسپتال منتقل کردیا گیا


خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 20 خواتین زخمی ہوگئیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے پائندہ چینہ میں بارش کے دوران خواتین  کے مدرسے پر پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 خواتین زخمی ہوئیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے تین طالبات کے جسم شدید جھلسے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ادثے کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فرنٹیئر کور (نارتھ) کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا- جہاں انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

میڈیکل اور سرجیکل ٹیمیں الرٹ ہیں جبکہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ریسکیو اور امدادی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

Read Entire Article