ARTICLE AD BOX
130 سے زائد مختلف 30 بین الاقوامی فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ و شیئر کرکے آن لائن تشہیر میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے خاتون کی قابلِ اعتراض ویڈیوز بنا کر ہراسانی، بلیک میلنگ اور متاثرہ خاتون کی 130 سے زائد مختلف 30 بین الاقوامی فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ و شیئر کرکے آن لائن تشہیر میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والے ملزم رضوان رؤف پر الزامات سامنے آئے کہ مزکورہ نے خاتون سے تعلق جوڑ کرکے اسکی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں اور پھر انکے زریعے خاتون کو بلیک میل کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ حکام کا مزید کہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کی قابلِ اعتراض ویڈیوز مختلف فحش ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیں جبکہ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ متاثرہ خاتون کی 130 سے زائد قابلِ اعتراض ویڈیوز تقریباً 30 بین الاقوامی فحش ویب سائٹس پر اپ لوڈ اور شیئر کی گئیں جس پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016کی دفعات 20، 21 اور 24 بمعہ دفعہ 109 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ نمبر 54/2026 درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مزید ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں این سی سی آئی اے حکام جا کہنا تھاکہ ملزم کو تمام ٹھوس شواید کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.png)
13 hours ago
1




English (US) ·