Times of Pakistan

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطلوب رہنما کی دکان سے اشتعال انگیز مواد برآمد

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا


فوٹو: ایکسپریس


مظفرآباد  میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا اور اشتعال انگیز مواد برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں وہاں سے مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے برآمد ہونے والے تمام مواد کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تفتیش تیزی سے جاری ہے جبکہ متعلقہ حساس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کے مختلف پہلوؤں اور محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پس پردہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔

Read Entire Article