Times of Pakistan

جرمن جونیئر اسکواش چیمپین شپ؛ پاکستان کی سحرش علی فائنل میں شکست کھا گئیں

2 weeks ago 11
ARTICLE AD BOX

مصر کی خدیجہ رزق کے ہاتھوں ناکامی کے بعد سحرش علی کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی


پاکستان کی سحرش علی جرمن جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں شکست کھا گئیں، مصر کی خدیجہ رزق کے ہاتھوں ناکامی کے بعد سحرش علی کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ کے گرلز انڈر 15 ایونٹ کے فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سیڈ3 سحرش علی کو مصر کی  سیڈ9خدیجہ رزق نے بآسانی 0-3  سے شکست دے دی۔

 قبل ازیں  سحرش علی نے سیمی فائنل میں روس کی الیگزینڈرا کوٹکینا کو 0-3 سے ہرایا، خدیجہ رزق نے  کوارٹر فائنل میں سحرش علی کی بڑی بہن اور ٹاپ سیڈ ماہنور علی کو 1-3 سے اپ سیٹ  شکست دی تھی۔

Read Entire Article