ARTICLE AD BOX
عمر حیات کو پاکستان آرمز آرڈیننس کی سیکشن 13 کے تحت سزا سنائی گئی
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو اسلحہ کے مقدمہ میں بھی سزا سنا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے عمر حیات کو پاکستان آرمز آرڈیننس کی سیکشن 13 کے تحت سزا سنائی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عمر حیات کو اسلحہ کے کیس میں 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ یاد رہے کہ عمر حیات کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج تھا۔ اس سے قبل ملزم کو ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو جان سے مارنے کے مقدمے میں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔
.png)
1 day ago
1




English (US) ·