Times of Pakistan

بے نظیر بھٹو کی ساتھی ناہید خان کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ لیز پر ثریا اختر کو دیاگیا تھا جو کہ نان ٹرانسفر ایبل تھا


سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی  ساتھی اور پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے پر سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔

سی ڈی اے ذرائع  کے مطابق ناہیدخان والا فارم ہاؤس 1985میں ثریا اختر نامی خاتون کو بطورنرسری پلاٹ لیز پر دیاگیا، تاہم 1987 میں اس نرسری کے لیز کے پلاٹ کو آرچرڈ میں تبدیل کردیاگیا۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ لیز پر ثریا اختر کو دیاگیا تھا جو کہ نان ٹرانسفر ایبل تھا اور سی ڈی اے نے پندرہ سال قبل یہ پلاٹ کینسل کردیاتھا جبکہ ناہید خان کونوٹسز کے باوجود انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نےفارم ہاؤس سیل کیا تو ناہیدخان کو ضلعی عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا، ناہیدخان کی والدہ نے1995 میں یہ لیز پلاٹ ثریا اختر سے لیا جبکہ ناہید خان نے سی ڈی اے کوآگاہ کیا کہ یہ انکا فارم ہاؤس انکا وراثتی ہے۔

Read Entire Article