Times of Pakistan

بین اسٹوکس کا انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے اختتام پر بین الاقوامی کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے


انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کے مطابق 35 سالہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے اختتام پر بین الاقوامی کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ٹرینٹ برج میں موجود شائقین نے بین اسٹوکس کو کھڑے ہو کر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے انہیں انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس نے 2019 اور 2022 کے ورلڈ کپ سمیت کئی تاریخی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی قیادت و شاندار کارکردگی سے انگلش کرکٹ پر گہرے نقوش چھوڑے۔

Read Entire Article