Times of Pakistan

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق بری خبر!

2 days ago 3
ARTICLE AD BOX

اس متعلق بی سی سی آئی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے


بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 13 جون بروز ہفتہ کو دھرمسالا میں کھیلا جائے گا۔

کرک انفو کے مطابق ہاردک پانڈیا بنگالورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ پر چوٹ لگی۔

سلیکٹرز کی جانب سے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا دونوں کو ان کی انجریز سے فٹنس کلیئرنس کی شرط پر ایک روزہ سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

ہاردک پانڈیا کی انجری سے متعلق وضاحت سامنے نہ آنے کے باوجود بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ وہ ری ہیب کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس میں ہیں۔

نتیش کمار ریڈی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ بی سی سی آئی کو ہاردک پانڈیا کے سیریز سے باہر ہوجانے سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان کرنا باقی ہے۔

Read Entire Article