Times of Pakistan

بھارت ٹی 20 سیریز میں اب تک کتنی بار وائٹ واش ہوا؟

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 11 جولائ 2026 11:48pm

انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں 0-4 کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم ایک اور وائٹ واش کا شکار ہوگئی ہے، اس سے قبل آئرلینڈ نے بھی بھارت کو 0-2 سے شکست دی تھی، یوں شریاس ایئر کی قیادت میں بھارت پہلی بار مسلسل دو ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش ہوا ہے۔

بھارتی کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے چند ماہ بعد بھارتی ٹیم کی ٹی 20 کرکٹ میں کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان سوریہ کمار یادیو کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے قبل قیادت سے ہٹا کر شریاس ایئر کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا تاہم ان کی قیادت میں بھارت اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

بھارت نے پہلے آئرلینڈ کا دورہ کیا، جہاں میزبان ٹیم نے 0-2 سے سیریز جیت کر اپنی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو کسی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی۔

اس کے بعد انگلینڈ کے دورے میں بھی بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی برقرار رہی اور میزبان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی تاہم پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

انگلینڈ نے 12 برس بعد پہلی بار بھارت کو کسی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی۔ مسلسل دو سیریز میں وائٹ واش کے بعد بھارتی ٹیم، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو شائقین اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ شریاس ائیر کی قیادت میں پہلی بار ہے کہ بھارتی ٹیم مسلسل دو ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش ہوئی ہے۔ بھارت ٹی 20 انٹرنیشنل دوطرفہ سیریز میں اب تک 6 مرتبہ وائٹ واش ہو چکا ہے۔

2009 میں نیوزی لینڈ نے 2 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کو 0-2 سے شکست دی، 2015 میں جنوبی افریقا نے بھی 3 میچوں کی سیریز میں بھارت کو 0-2 سے وائٹ واش کیا۔

2016 میں ویسٹ انڈیز نے واحد ٹی 20 میچ جیت کر بھارت کو 0-1 سے سیریز میں شکست دی، 2019 میں آسٹریلیا نے 2 میچوں کی ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کی جب کہ 2026 میں آئرلینڈ نے 2 میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت کر تاریخ میں پہلی بار بھارت کو کسی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی۔

اسی سال انگلینڈ نے ٹی 20 سیریز 4-0 سے جیت کر بھارت کو ٹی 20 انٹرنیشنل کی دوطرفہ سیریز میں چھٹی بار وائٹ واش کیا۔

مسلسل دو سیریز میں ایک بھی میچ نہ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی حالیہ فارم پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ شریاس ائیر کی قیادت اور ٹیم کے انتخاب پر بھی تنقید میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Read Entire Article