Times of Pakistan

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

1 hour ago 4
ARTICLE AD BOX

بنگلہ دیشی اسپنرز کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم 124 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ ابتدائی تین وکٹیں صرف 13 رنز پر گرنے کے باوجود کپتان نگار سلطانہ نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ شورنا اختر نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز بنا کر ٹیم کو اچھے مجموعے تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 49 رنز کا اچھا آغاز کیا، جہاں منیبہ علی نے 25 اور گل فیروزہ نے 23 رنز بنائے۔ تاہم گل فیروزہ کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی اور ٹیم 49 رنز بغیر نقصان سے 84 رنز پر 8 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سنجیدہ اختر میگھلا اور ناہیدہ اختر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رابعہ خان اور ریتو مونی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز ہی بنا سکی اور میچ 23 رنز سے ہار گئی۔

Read Entire Article