ARTICLE AD BOX
بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
بنگلادیش کے ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن کے ساتھ چٹاگانگ میں پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نعیم حسن ڈھاکا ایئرپورٹ سے چٹاگانگ واپس جا رہے تھے جب انہیں راستے میں روکا گیا۔ نعیم نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی سی این جی رکشہ کو لال خان بازار کے علاقے میں روکا اور بغیر کسی واضح وجہ کے سخت رویہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق اہلکاروں نے انہیں زبردستی پکڑ کر دوسرے رکشے میں منتقل کیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر لاٹھیوں اور پلاسٹک پائپ سے تشدد کیا۔ نعیم حسن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے متعدد بار اپنی شناخت بطور قومی کرکٹر کرائی مگر کسی نے بات نہ سنی۔ بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور وہ گھر واپس پہنچ گئے۔ Bangladesh National Team Cricketer Nayeem Hasan was abducted n assaulted by police in Chittagong. He broke down in tears while describing the incident.
Just imagine if they treat a national player like this how they will treat a ordinary citizen of the country!! pic.twitter.com/QHgRVn7uO4 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں طریقہ کار کی خلاف ورزی کے اشارے ملے ہیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چٹاگانگ پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل انکوائری جاری ہے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ واقعے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سینئر کھلاڑی مشفیق الرحیم سمیت متعدد کرکٹرز نے بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ نعیم حسن آئندہ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
.png)
1 day ago
1






English (US) ·