Times of Pakistan

بغیر پروٹوکول سہیل آفریدی کی پشاور صدر بازار آمد، عوام میں گھل مل گئے

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بنوائیں


پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بغیر سیکیورٹی اور سرکاری پروٹوکول کے رات گئے اچانک پشاور کے مصروف علاقے صدر بازار پشاور کا دورہ کیا جہاں وہ عام شہریوں میں گھل مل گئے۔

وزیراعلیٰ نے بازار کے مختلف حصوں کا پیدل جائزہ لیا، دکانداروں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔

اس غیر رسمی دورے کے دوران شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بنوائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ دورہ بغیر کسی پیشگی اعلان کے کیا گیا، جس کا مقصد عوامی مسائل کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔

Read Entire Article