Times of Pakistan

برطانیہ میں تعینات ہونے نیے پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں

20 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

لندن:

برطانیہ میں پاکستان کے نومنتخب ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے لندن کے تاریخی لنکاسٹر ہاؤس میں سفارتی کور کے وائس مارشل اسکاٹ فرسیڈن ووڈ کو اپنی تقرری کے سفارتی اسناد پیش کر دیے۔

ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے اس موقع پر پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے برطانیہ کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ ٹیپو عثمان نے 20 جولائی 2026 کو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ وہ پاکستان کی فارن سروس کے سینئر سفارت کار ہیں اور دوطرفہ و کثیرالجہتی سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اس تقرری سے قبل وہ اسلام آباد میں چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کے سفارتی کیریئر میں ریاض میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نیویارک میں اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن میں کونسلر، انقرہ میں فرسٹ سیکرٹری اور وینکوور (کینیڈا) میں نائب قونصل کے طور پر اہم ذمہ داریاں بھی شامل رہی ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق نئی ذمہ داریوں کے دوران ہائی کمشنر ٹیپو عثمان پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، معاشی، تجارتی اور عوامی روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

Read Entire Article