Times of Pakistan

ایمان مزاری کیس: یورپی یونین نمائندے کو دوسرے روز بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا

21 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

یورپی نمائندے کو گزشتہ روز بھی عدالت کے گیٹ سے ہی واپس کردیا گیا تھا


اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت کے موقع پر یورپی یونین کے نمائندہ کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔

پولیس نے یورپی یونین کے نمائندے کو آج بھی عدالت میں جانے سے روک دیا، گزشتہ روز بھی یورپی یونین نمائندہ نے ہائی کورٹ میں آنے کی کوشش کی تھی لیکن داخلے کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

یورپی یونین کے نمائندہ کو پولیس نے ہائیکورٹ کے گیٹ سے واپس بھیج دیا۔

Read Entire Article