ARTICLE AD BOX
اسپیس ایکس کے آئی پی او پیش کرنے کے بعد ایلون مسک نے حد عبور کی
خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کے شیئرز پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد ایلون مسک تاریخ کے پہلے ٹریلین ایئر بن گئے۔ انیشیئل پبلک آفرنگ (آئی پی او) میں کمپنی کا فی شیئر 135 ڈالر میں فروخت کے بعد ایلون مسک نے ایک ٹریلین ڈالر (ہزار ارب ڈالر) کی حد عبور کی۔ اسپیس ایکس نے اس پیشکش کے نتیجے میں 75 ارب ڈالر اکٹھے کیے جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.77 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکی وقت کے مطابق جمعے کے روز مارکیٹ کھُل چکی ہے اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی خرید و فروخت SPCX کے ٹِکر کے تحت کی جائے گی۔ اگر شیئر کی قیمت گِرتی ہے تو ایلون مسک ٹریلین ایئر کی حد سے نیچے آسکتے ہیں۔ فوربز کے مطابق آئی پی او سے پہلے ان کی مجموع مالیت 813 ارب ڈالر تھی۔
.png)
9 hours ago
1




English (US) ·