Times of Pakistan

ایرانی وزیر خارجہ کی اہم دورے پر بیجنگ آمد، چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

چین ایران کے تیل کا ایک بڑا خریدار ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود تہران سے خریداری جاری رکھے ہوئے ہے


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی پہلے ہی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کو ’غیر قانونی‘ قرار دے چکے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ہم آہنگی مزید واضح ہوئی ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین ایران کے تیل کا ایک بڑا خریدار ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود تہران سے توانائی کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب امریکا ایران کی آمدن کو محدود کرنے اور اس کی معیشت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور چین کے درمیان یہ ملاقات خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں ممالک عالمی توانائی منڈی اور مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Read Entire Article