ARTICLE AD BOX
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کیا تو 'پلان بی' کی ضرورت ہوگی: مارکو روبیو
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے جس کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا، تہران اپنے جوہری عزائم کو ترک اور آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ مارکو روبیو نے دھمکی دی کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کیا تو پھر ’پلان بی‘ کی ضرورت ہوگی۔
سویڈن میں نیٹو کے اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے معاملے پر نیٹو سے مدد کا مطالبہ نہیں کیا گیا لیکن اگر ایران اس بحری گزرگاہ کو کھولنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے لیے ایک ’پلان بی‘ ہونا ضروری ہے۔
.png)
4 days ago
12





English (US) ·