Times of Pakistan

ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے: روس

17 minutes ago 2
ARTICLE AD BOX

روس ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں مداخلت نہیں کرے گا: سرگئی لاروف

ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

سرگئی لاروف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا رکن ہے، اس لیے اسے دیگر رکن ممالک کی طرح پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

الجزیرہ‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں مداخلت نہیں کرے گا اور کسی بھی فیصلے کی حمایت کرے گا جو دونوں فریقین باہمی طور پر طے کریں۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق ماسکو کا مؤقف ہے کہ ایران اور امریکا اگر کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو روس اس کی حمایت کرے گا، بشرطیکہ وہ دونوں فریقین کی رضامندی سے طے پائے۔

روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق لاروف نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں فیصلہ کن کردار انہی دو ممالک کا ہوگا، جب کہ روس ثالثی کے بجائے حمایت تک محدود رہے گا۔

قبل ازیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔

انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قطعی ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں جس پر ہم بات چیت یا سمجھوتہ کریں۔ معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔

قبل ازیں، اتوار کے روز ایرانی خبر رساں ادارے ’فارس‘ نے خبر دی تھی کہ امریکا نے مذاکرات کی بحالی کے لیے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی امریکا کو حوالگی سمیت پانچ شرطیں عائد کر رکھی ہیں۔

Read Entire Article