Times of Pakistan

ایران کا کلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے اسرائیل پر نیا حملہ، گاڑیوں اور مکانات کو نقصان

1 month ago 26
ARTICLE AD BOX

شائع 23 مارچ 2026 09:41am

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر وار ہیڈز سے لیس میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد علاقے نشانہ بنے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام ایک بار پھر میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

ایران نے رات گئے اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، جس کے دوران کلسٹر وار ہیڈز سے لیس میزائل داغے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی سمت فائر کیے گئے، جن میں سے متعدد رہائشی علاقوں میں آ گرے، نتیجتاً گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق حملوں میں کلسٹر بموں سے لیس میزائل بھی استعمال کیے گئے، جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام ایک بار پھر ان میزائلوں کو مؤثر طور پر روکنے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی ایٹمی مرکز ڈیمونا اور عراد پر ہونے والے میزائل حملوں میں دس افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوئے تھے، جب کہ متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Read Entire Article