Times of Pakistan

ایران کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک اور ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشن معطل

1 month ago 20
ARTICLE AD BOX

شائع 16 مارچ 2026 08:50pm

ایران کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک اور ڈرون حملہ، حملے کے بعد ایک فیول ٹینکر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے، فلائٹ آپریشن فوری معطل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ایک فیول ٹینکر کو نقصان پہنچا جس کے بعد اس سے دھواں اٹھنے لگا۔

حکام نے صورتحال کے پیش نظر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ تاحکمِ ثانی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے واقعے کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی اقدامات بھی مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Read Entire Article