Times of Pakistan

ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، ابھی تک ڈیل نہیں ہوئی لیکن ہو جائے گی: صدر ٹرمپ

5 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

ایران کی فوجی طاقت تباہ ہوچکی، امریکا میں جرائم اور غیرقانونی امیگریشن کم ہوئی، امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے، امریکا کی داخلی صورتِ حال اور فوجی طاقت سے متعلق متعدد اہم دعوے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکا ابھی مکمل طور پر مطمئن نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان کے خیال میں بالآخر معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی، لیکن میرا ماننا ہے کہ ہو جائے گی، تاہم ہم ابھی مطمئن نہیں ہیں۔‘‘

صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اگر چاہے تو دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے۔ ان کے بقول ’’ہم چاہیں تو واپس جا کر کام تمام کرسکتے ہیں اور شاید ہم ایسا نہ کریں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران شدید معاشی بحران کا شکار ہے، وہاں مہنگائی 250 فی صد تک پہنچ چکی ہے اور ایرانی کرنسی کی کوئی قدر نہیں رہی۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس اب زیادہ آپشنز نہیں بچے اور وہ بارہا واضح کرچکے ہیں کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ بری طرح متاثر ہوچکی ہیں، تاہم ایرانی قیادت اب بھی سمجھتی ہے کہ وہ امریکا کو شکست دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے انٹرنیٹ اس لیے بحال کیا کیونکہ ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے۔

امریکی صدر نے داخلی معاملات پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران کوئی بھی شخص غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل نہیں ہوسکا کیونکہ لوگوں کو معلوم ہے کہ غیرقانونی داخلے کی صورت میں انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں قتل کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ان کی حکومت نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس کٹوتی کی۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج اس وقت دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کی بھی تعریف کی، جب کہ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہیں آئندہ مڈٹرم انتخابات کے سیاسی اثرات کی فکر ہے۔

Read Entire Article