ARTICLE AD BOX
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے سمجھا وہ معاہدے پر وقت گزار کر امریکا کو کوفت بھرے انتظار سے تھکا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے سوچا تھا کہ وہ مجھے تھکا کر کسی ڈیل تک پہنچنے سے روک دے گا لیکن ایران کو اب احساس ہو رہا ہے کہ اس کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ وہ فی الحال ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی پیش رفت سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں تاہم صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے ایرانی قیادت معاہدہ کرنا چاہتی ہے مگر ابھی تک وہ مطلوبہ نتائج تک نہیں پہنچی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ابھی مطمئن نہیں ہیں لیکن ہو جائیں گے۔ ہم ہو جائیں گے۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو پھر کام مکمل کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے معاملے میں کسی سیاسی دباؤ یا انتخابی شیڈول کی وجہ سے جلد بازی نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انھیں وسط مدتی انتخابات کی کوئی پروا نہیں۔
.png)
10 hours ago
1




English (US) ·