ARTICLE AD BOX
ایران نے نئی تجویز جمعرات کی شام پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی: ایرانی سرکاری میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہیں۔ تاہم اس تجویز کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ کے مطابق ایران نے نئی تجویز جمعرات کی شام پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، تاہم مجوزہ نکات یا شرائط کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ بعد ازاں امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث مذاکراتی عمل رک گیا تھا جو تاحال تعطل کا شکار ہے۔
.png)
1 hour ago
1




English (US) ·