Times of Pakistan

ایران اور امریکا کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

وزیراعظم شہباز شریف نے امن معاہدے سے متعلق بڑی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ، عباس عراقچی سمیت دیگر کو ٹیگ کیا


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایران امریکا معاہدے پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہش مندوں کی منفی مہم سے آگاہ ہیں، شور کو نظر انداز کرتے ہوئے تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فریقین کے ساتھ قریبی طور پر اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے اور سمجھتا ہے کہ امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔

Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan, we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise, we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026

Read Entire Article