Times of Pakistan

ایران اور امریکا کے درمیان جلد معاہدے کی امید ہے: دفتر خارجہ

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

بھارتی بیانات پر تشویش؛ کمبوڈیا اور یوگنڈا میں زیرحراست افراد کو پاکستان منتقل کردیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود جلد معاہدے کی امید ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال، بھارتی رویے اور بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا اپنے معاملات جلد خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے اور خطے میں استحکام انتہائی ضروری ہے۔

ترجمان نے بھارت کے جارحانہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات عالمی برادری کو ناپسند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں ایک جہاز یرغمال ہے، جس میں پاکستانی بھی موجود ہیں۔ ان کی بحفاظت واپسی کیلئے پاکستانی ٹیم جلد صومالیہ روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق کمبوڈیا میں زیرحراست 49 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ یوگنڈا میں زیرحراست 85 پاکستانیوں کو بھی پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جنگی تیاریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ملک اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Read Entire Article