Times of Pakistan

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو 30 سال بعد ترقی مل گئی

10 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

صوبہ سندھ کی اے ٹی سی کورٹس کی تاریخ میں پہلا پروموشن ہے


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو 30 سال بعد ترقی مل گئی۔

خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی ترقی کا فیصلہ حکومت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کیا۔ منعقد ہونے والے اجلاس میں رجسٹرار اسپیشل کورٹس سید عنایت علی شاھ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نمائندے شریک ہوئے۔

کمیٹی نے اسٹینو گرافر، ریڈرز اور اسسٹنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کو گریڈ 17 میں پروموشن دی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین گزشتہ 30 سال سے ترقیوں سے محروم تھے۔ صوبہ سندھ کی اے ٹی سی کورٹس کی تاریخ میں پہلا پروموشن ہے۔

Read Entire Article