Times of Pakistan

امریکی بحریہ کے وزیر کو کیوں برطرف کیا گیا؟ صدر ٹرمپ نے اصل وجہ بتا دی

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلن ایک محنتی اور سخت مزاج شخصیت تھے

امریکی صدر  ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلن کو جہاز سازی سے متعلق اختلافات کے باعث برطرف کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلن ایک محنتی اور سخت مزاج شخصیت تھے، تاہم ان کے دیگر حکام کے ساتھ نئے جنگی جہازوں کی تیاری اور خریداری کے معاملات پر اختلافات تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ وہ سخت محنت کرنے والے تھے، لیکن ان کے کچھ لوگوں کے ساتھ اختلافات تھے، زیادہ تر نئے جہاز بنانے اور خریدنے کے حوالے سے۔ کچھ لوگ انہیں پسند کرتے تھے، کچھ نہیں کرتے تھے اور عموماً ہر معاملے میں یہی ہوتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ جان فیلن کو اس وجہ سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ بحریہ کی اصلاحات اور جہاز سازی کے عمل کو تیز کرنے میں نسبتاً سست روی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے ان کی برطرفی کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی۔

ادھر نیوی کے انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے جن کے بارے میں بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ ان کے جان فیلن کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے۔

Read Entire Article