Times of Pakistan

امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کردی

6 days ago 4
ARTICLE AD BOX

امریکی جنگی جہاز ابھی موجود رہیں گے تاکہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے


امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں ذمہ دار کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والی تمام بحری آمدورفت پر عائد امریکی ناکہ بندی ختم کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج اب خلیج میں ایران کی بندرگاہوں کی جانب جانے یا وہاں سے آنے والے تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے لیے نافذ کی گئی تمام امریکی بحری ناکہ بندی اگرچہ بند کر دی گئی ہیں تاہم امریکی بحری جنگی جہاز خطے میں موجود رہیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

Today, U.S. forces lifted the blockade on all maritime traffic entering and exiting Iranian ports and coastal areas, in accordance with the President's direction. American forces are not impeding the transit of vessels to or from Iranian ports. All U.S. military blockade…

— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 18, 2026

امریکی اعلان کو حالیہ امریکی۔ایرانی مفاہمت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خلیج میں بحری تجارت اور جہاز رانی کی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

Read Entire Article