ARTICLE AD BOX
حماس نے اسرائیل کے فضائی حملے میں محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق کردی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے تصدیق کی ہے کہ القسام بریگیڈ کے حال ہی میں مقرر کیے گئے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ کے روز غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس میں محمد عودہ، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بیٹے بھی شہید ہوگئے۔ قبل ازیں اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد عودہ کو ایک ٹارگٹڈ اسٹرائیک میں نشانہ بنایا۔ وہ حماس کے اندر اہم عسکری منصوبہ بندی اور آپریشنز سے منسلک رہے تھے اور 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔ محمد عودہ کو حال ہی میں عسکری ونگ کی قیادت سونپی گئی تھی جب ان کے پیش رو کمانڈر عز الدین الحداد کو چند روز قبل ہی اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔حماس نے اپنے نئے عسکری کمانڈر محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق کر دی جب کہ نماز جنازہ میں پورا غزہ اُمڈ آیا۔
.png)
10 hours ago
1




English (US) ·