ARTICLE AD BOX
شائع 24 فروری 2026 12:23pm
افغانستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی خطے کے ہمسائیہ ممالک کے لیے شدید خطرہ بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے ازبک ہم منصب سے ورچوئل مشاورت کی، جس میں افغانستان کی موجودہ سلامتی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
محمد صادق نے بتایا کہ افغان طالبان کی میزبانی میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے اور اس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ازبک دہشت گردوں کی تعداد دو ہزار پانچ سو سے زائد ہے، جو ٹی ٹی پی کے بعد خطے میں سرگرم دہشت گردوں کا دوسرا سب سے بڑا گروپ ہے۔
.png)
2 weeks ago
9






English (US) ·