Times of Pakistan

افغان طالبان کے معاشی ترقی کے دعوے غلط ثابت

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

افغان خواتین کی معیشت میں فعال شرکت کے بغیر افغانستان کی معیشت کی پائیدار بحالی ممکن نہیں 


فوٹو: فائل


افغان طالبان کی ناقص پالیسیوں کے باعث افغانستان میں شہری معاشی بدحالی  کا شکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مقامی اخبارہشت صبح نے افغان عوام کی حالت زار کو آشکار کیا کہ عام افغان شہری ایک وقت کا کھانا بھی نہیں خرید سکتے۔

کابل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کے بہترمعیشت کے دعوے لوگوں کی روزمرہ زندگی کی حقیقتوں سے مطابقت نہیں رکھتے طالبان نے خواتین کوپابندیوں میں جکڑ کر اور انہیں معاشی سرگرمیوں سےنکال کرافغان معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

افغان مزدوروں کا کہنا ہے کہ طالبان کومعاشی ترقی کی بات کرنے سے پہلےعوام سے پوچھنا چاہیےکہ کیا وہ خوشحال ہیں؟ طالبان رجیم میں روزگار کےمواقع انتہائی محدود جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بھی ضروری سہولیات موجود نہیں۔

Read Entire Article