ARTICLE AD BOX
میچ کے اختتامی لمحات میں اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ ملا
ریال زاراگوزا کے گول کیپر ایسٹیبان اندرادا کو حریف ٹیم کے کھلاڑی کو مکا مارنے پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایس ڈی ہیوسکا کے خلاف اسپین کی سیکنڈ ڈویژن کے ایک اہم میچ میں پیش آیا جہاں دونوں ٹیمیں ریلیگیشن سے بچنے کی جدوجہد کر رہی تھیں۔ میچ کے اختتامی لمحات میں اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ ملا، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ تاہم وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف ٹیم کے کپتان جارگے پولیڈو کی جانب دوڑتے ہوئے گئے اور ان کے چہرے پر مکا دے مارا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ Esteban Andrada, hoy arquero del Zaragoza, fue EXPULSADO, SE VOLVIÓ LOCO Y LE PEGÓ UNA PIÑA en la cara al capitán del Huesca.
INSÓLITO TODO. 😳🇦🇷🇪🇸 pic.twitter.com/7wfO12gMFi اس ہنگامے کے باعث مزید کھلاڑیوں کو بھی میدان سے باہر بھیجا گیا۔ بعد ازاں اندرادا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھے تھے اور ہر ممکن سزا قبول کریں گے۔ کلب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ میچ میں آسکر سیلوا کے واحد گول کی بدولت ہیوسکا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیمیں اب بھی ریلیگیشن زون میں موجود ہیں۔
.png)
1 day ago
1





English (US) ·