ARTICLE AD BOX
شائع 16 اپريل 2026 09:37am
پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے بڑی مالی معاونت موصول ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک نے سعودی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کردی ہے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔
کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے۔ یہ مالی معاونت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس رقم کے موصول ہونے سے ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور معیشت کو استحکام ملنے میں مدد ملے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی تعاون پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوگا، خاص طور پر موجودہ معاشی حالات میں جب ملک کو بیرونی مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس امداد سے نہ صرف روپے پر دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاملات میں بھی پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔
.png)
1 week ago
3




English (US) ·