Times of Pakistan

اسمارٹ فونز کے وہ ماڈلز جن پر واٹس ایپ اب نہیں چلے گا

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

شائع 29 اپريل 2026 02:19pm

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 ستمبر 2026 سے کئی پرانے آپریٹنگ سسٹم والے فونز کے لیے اپنی سروسز بند کر دے گی، جس کے باعث لاکھوں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔

واٹس ایپ ہیلپ سینٹر کے مطابق، اب واٹس ایپ صرف ان اینڈرائیڈ فونز پر چلے گا جن کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 6 یا اس سے نیا ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ تمام صارفین جو اینڈرائیڈ ورژن 5.0 یا 5.1 استعمال کر رہے ہیں، ستمبر کے بعد اس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وہ اسمارٹ فونز زیادہ متاثر ہوں گے جو 2014 یا اس سے پہلے لانچ کیے گئے تھے، جن میں سام سنگ، سونی، ایچ ٹی سی اور ہواوے کے پرانے ماڈلز شامل ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قدم سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور نئی فیچرز کو مؤثر طریقے سے متعارف کروانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پرانے آپریٹنگ سسٹمز واٹس ایپ کے نئے فیچرز اور جدید سیکیورٹی پروٹوکولز کا ساتھ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

واٹس ایپ باقاعدگی سے پرانے سسٹمز کو سپورٹ لسٹ سے باہر کرتا رہتا ہے تاکہ ایپ کو محفوظ اور تیز رفتار رکھا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی چیٹس اور میڈیا کا بیک اپ پہلے ہی محفوظ کر لیں تاکہ اہم ڈیٹا ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

اگر آپ کا فون بھی اس فہرست میں شامل ہے، تو آپ کے پاس دو آپشنز ہیں۔

سافٹ ویئر چیک کریں: اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر اباوٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن چیک کریں۔ اگر اپ ڈیٹ دستیاب ہے تو فوراً اپ ڈیٹ کر لیں۔

نیا فون خریدیں: اگر آپ کا فون اینڈرائیڈ 6 یا اس سے اوپر سپورٹ نہیں کرتا، تو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو نیا اسمارٹ فون لینا ہوگا۔

Read Entire Article