Times of Pakistan

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 29 اپريل 2026 03:29pm

گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد آج بھی ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں  میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 90 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 45 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 766 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 38 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 658 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0.45 ڈالر کم ہو کر 72.82 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلیاں مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

Read Entire Article