Times of Pakistan

اسلام آباد میمورنڈم جتنا اب قریب ہے پہلے نہیں تھا؛ ایران کے بیان پر ٹرمپ نے بھی مہر لگادی

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

ایرانی وزیر خارجہ کے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوران زیر بحث آنے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بیان کو صدر ٹرمپ نے ری ٹوئٹ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کردیا جسے مذاکرات پر بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تکمیل کبھی اتنی قریب نہیں رہی جتنی اب ہے۔

تاہم انھوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ جب تک یہ حتمی شکل اختیار نہ کرلے اس کے مواد کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ مناسب وقت پر تمام تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میمورنڈم پر کام جاری ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے مزید کہا یہ ایران کی ذمہ دارانہ سفارت اور شفاف طرزِ عمل ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرکے گویا تصدیق کردی ہے جس سے یہ معاملہ اب عالمی بحث کا حصہ بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے بیان میں جس اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا ذکر کیا گیا ہے وہ مذاکرات کے اس حصے سے متعلق ہے جب امریکی اور ایرانی وفد پاکستانی ثالثی میں اسلام آباد جمع ہوا تھا۔

تاہم ابھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات غیر واضح ہیں اور تمام فریقین کی جانب سے محتاط بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

Read Entire Article