Times of Pakistan

اسلام آباد؛ غیر قانونی اعضا فروشی کا نیٹ ورک بےنقاب، گردوں کی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر بھی گرفتار

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث اہم ڈاکٹر سمیت  9 ملزمان کو گرفتار کر لیا


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اعضا فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث اہم ڈاکٹر سمیت  9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان  ایف آئی اے  کے مطابق گردہ اسمگلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے ٹیم نے اسلام آباد کے ایک معروف نجی اسپتال پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک معروف یورولوجسٹ اور نجی اسپتال کا ایک ملازم بھی شامل ہے جنہیں اس غیر قانونی نیٹ ورک کے مرکزی کردار قرار دیا جا رہا ہے، جہاں غیر قانونی طور پر گردے نکالنے کے آپریشن کیے جا رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود کئی افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں مبینہ گردہ عطیہ کرنے والے، وصول کنندگان اور اسپتال کا عملہ شامل تھا، مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے دفتر منتقل کر دیا گیا جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Entire Article