ARTICLE AD BOX
اس اقدام کا مقصد نایاب سمندری کچھوؤں کی نسل کو بچانا اور ان کے انڈوں کی حفاظت کرنا ہے
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے استولا آئی لینڈ پر ٹرٹل ہیچری کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد نایاب سمندری کچھوؤں کی نسل کو بچانا اور ان کے انڈوں کی حفاظت کرنا ہے۔ جزیرے پر نایاب نسل کو بچانے اور کچھوؤں کے انڈوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، یہ اقدام نہ صرف ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ خطے میں حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کے دوبارہ فعال ہونے سے کچھوؤں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور قدرتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔ کوسٹ گارڈز کی جانب سے ساحلی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ سمندری حیات کے تحفظ کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔
.png)
1 week ago
3





English (US) ·