ARTICLE AD BOX
ملزم نے شہری سے بہانے سے اکاؤنٹ کا خفیہ کوڈ لیا
آن لائن ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم نے 2 ماہ قبل ٹانگوں سے معذور شہری کو کمپنی ملازم بن کر کال کی۔ ملزم نے شہری سے بہانے سے اکاؤنٹ کا خفیہ کوڈ لیا اور 50 ہزار نکال لیئے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے۔ گرفتار ملزم طارق محمود مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنی خفیہ معلومات کسی شخص کو نہ دیے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
.png)
2 weeks ago
8




English (US) ·