Times of Pakistan

آج سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، چند لمحوں کے لیے سایہ ختم ہو جائے گا

1 hour ago 3
ARTICLE AD BOX

سورج 90 ڈگری کے زاویے پر براہِ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس کے نتیجے میں عمودی اشیا کا سایہ ختم ہو جاتا ہے۔

شائع 15 جولائ 2026 09:22am

سعودی عرب میں آج ایک منفرد اور نادر فلکیاتی مظہر دیکھنے میں آئے گا، جب سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس کے باعث چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ منفرد فلکیاتی واقعہ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر پیش آئے گا۔ اس لمحے سورج 90 ڈگری کے زاویے پر براہِ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس کے نتیجے میں عمودی اشیا کا سایہ تقریباً ختم ہو جاتا ہے۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ موقع دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ جن علاقوں میں اس وقت دن ہوگا، وہاں موجود افراد سورج کی سمت کو دیکھ کر اپنے قبلے کی درست سمت کی تصدیق کر سکتے ہیں، کیونکہ اس لمحے سورج کی سمت ہی عین قبلے کی سمت ہوتی ہے۔

جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے عمودی طور پر آنے کا پہلا منظر رواں سال 27 مئی کو مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر دیکھا گیا تھا۔ اس موقع پر سورج تقریباً 89.56 درجے کے زاویے پر موجود تھا، جبکہ اس کے اگلے روز بھی معمولی فرق کے ساتھ یہی فلکیاتی منظر دوبارہ مشاہدے میں آیا۔

ماہرین کے مطابق سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا ہر سال دو مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے، ایک بار مئی کے اختتام پر اور دوسری بار جولائی کے وسط میں۔ یہ قدرتی فلکیاتی مظہر زمین کے محور کے تقریباً 23.5 درجے جھکاؤ اور سورج کی ظاہری شمالی و جنوبی حرکت کے باعث پیش آتا ہے، جب سورج مکہ مکرمہ کے عرضِ بلد کے عین مقابل آ جاتا ہے۔

یہ منفرد فلکیاتی منظر نہ صرف سائنسی دلچسپی کا باعث ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بھی ایک اہم اور یادگار موقع تصور کیا جاتا ہے۔

Read Entire Article