Times of Pakistan

30 سالہ بھارتی اداکارہ اچانک انتقال کر گئیں

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 23 اپريل 2026 11:11am

بھارت کی ہریانوی فلم اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کےاہل خانہ نے بتایا کہ 21 اپریل کو منگل کی رات ان کی طبیعت تیزی سے بگڑ گئی۔

دیویانکا کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ان کی اچانک موت نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

دیویانکا سیروہی 19 نومبر 1996 کو اتر پردیش کے ضلع بلندشہر میں پیدا ہوئیں اور بعد میں غازی آباد منتقل ہو گئیں۔

وہ ہریانوی میوزک ویڈیوز میں اپنی اداکاری کے باعث مقبول ہوئیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی مضبوط فالوونگ تھی، جہاں ان کے 13 لاکھ سے زائد مداح موجود تھے۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا اور خاص طور پر گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی پذیرائی ملی۔

ان کی اچانک موت کی حتمی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی، تاہم ابتدائی رپورٹس میں دل کا دورہ بتایا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article