Times of Pakistan

26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے


ویب ڈیسک April 27, 2026

—فائل: فوٹو


راولپنڈی:

 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی جس میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے جبکہ وکلائے صفائی کی جانب سے آج آخری گواہ اور تفتیشی افسر پر جرح مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے جبکہ کارروائی کا آغاز صبح ساڑھے 10 بجے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آج کی سماعت میں اہم قانونی نکات پر بحث متوقع ہے جس کے بعد کیس آئندہ مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ

Read Entire Article