Times of Pakistan

26 نومبر احتجاج کیس؛ علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم

3 weeks ago 12
ARTICLE AD BOX

پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 ہوگئی اور علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں، حاضری معافی کی درخواست میں موقف


فوٹو: فائل


راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے علیمہ خان کو 23 فروری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی آج ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 ہوگئی اور علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں۔

عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہان تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر آخری دونوں گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔ 26 نومبر احتجاج کیس کے دیگر تمام ملزمان کے بھی طلبی نوٹس جاری کر دیے گئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ 23 نومبر احتجاج کیس میں 16 گواہان کے بیان جرح مکمل ہوگئے، آخری دو رہ گئے۔ تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہوتے ہی سرکار کیس مکمل ہو جائے گا۔

Read Entire Article