Times of Pakistan

23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ڈراپ سین، گھر میں رنگ روغن کرنے والا گرفتار

2 months ago 13
ARTICLE AD BOX

شہری نے کم وقت میں ملزم کو گرفتار اور مسروقہ زیورات برآمد کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا


راولپنڈی:

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے  اور مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

زیر حراست ملزم چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا اور اس نے موقع پا کر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا۔ ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم سے برآمد شدہ طلائی زیورات مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جس پر  شہری نے کم وقت میں ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ زیورات کی برآمدگی پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Read Entire Article