Times of Pakistan

یہودو ہنود گٹھ جوڑ پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں

2 weeks ago 7
ARTICLE AD BOX

پاکستان اسرائیل کے ساتھ  تناؤ کے باوجود ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے


امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے مودی سرکار کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان اسرائیل کے ساتھ تناؤ کے باوجوداس بحران میں ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہاہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایک بڑے پیمانے پر بھڑکنے والی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن قیادت کی جانب سے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اعتراف کیا کہ پاکستان سفارتی طور پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بی جے پی کے حامی انتہا پسند حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کا مبینہ اسلام دشمن تشخص ہے۔

Read Entire Article