Times of Pakistan

یونان جانے والی غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، متاثرین میں پاکستانی بھی شامل

2 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

کشتی پر تقریباً 50 افراد سوار تھے جو لیبیا سے سمندر کے راستے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے

شائع 22 فروری 2026 08:09am

لیبیا سے یونان جانے والی غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 25 لاپتا ہوگئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق 20 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی پر تقریباً 50 افراد سوار تھے جو لیبیا سے سمندر کے راستے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو سمندر سے نکالا، جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار غیرقانونی تارکینِ وطن کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش، مصر اور سوڈان سے بتایا جا رہا ہے۔

متاثرین میں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم ہلاک اور لاپتا ہونے والے افراد کی شناخت اور ان کے ممالک کے بارے میں تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

ریسکیو ٹیمیں سمندر میں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ متعلقہ حکام واقعے کی مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

Read Entire Article