Times of Pakistan

ہولی فیملی اسپتال میں نومولود بچی کا انگوٹھا کٹنے کا واقعہ؛ خاتون نرس ذمہ دار قرار

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقامی تھانے میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے

راولپنڈی:

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 23 دن کی بچی کا انگوٹھا کٹنے کے واقعے کی انکوائری مکمل ہوگئی جس میں خاتون نرس کو غفلت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے خاتون نرس کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ہولی فیملی اسپتال میں 23 دن کی بچی کا انگوٹھا کٹنے کے واقعے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

انکوائری میں نرس نیلم صدیق کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ انہیں لاہور میں محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقامی تھانے میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اٹک کے رہائشی کارپینٹر قیصر محمود کی 23 روزہ بیٹی اسپتال کی نرسری میں زیرعلاج تھی، جہاں اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ گیا تھا۔

Read Entire Article