Times of Pakistan

ہر سال رمضان میں عمرہ کرتا ہوں اس سال بھی اجازت دی جائے، شیخ رشید

2 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی


راولپنڈی:

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ ادائیگی کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل منگل 24 فروری کو دلائل طلب کر لیے۔ سرکاری وکیل نے دلائل کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی مگر عدالت نے کل ہی دلائل دینے کا حکم دیا۔

شیخ رشید احمد نے عدالت میں بتایا کہ وہ ہر سال رمضان میں عمرہ کرتے ہیں اور اس سال بھی انہیں اجازت دی جائے۔ سابق وزیر داخلہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Read Entire Article