ARTICLE AD BOX
جشن کے دوران پانڈیا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رومانوی انداز میں رقص کرتے ہوئے نظر آئے، وکیل واجد خان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے خلاف قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے الزام پر قانونی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شکایت پونے سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل واجد خان نے درج کرائی جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں پولیس سے باقاعدہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وکیل واجد خان کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ہاردک پانڈیا جشن منا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جشن کے دوران پانڈیا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رومانوی انداز میں رقص کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ بھارتی قومی پرچم ان کی پشت پر بندھا ہوا تھا۔ 🚨 " IS HARDIK PANDYA GOING TO JAIL " ??
Advocate Wajid Khan said 🗣️- "You must have seen the T20 World Cup here. Hardik Pandya was dancing with his girlfriend to celebrate the victory. واجد خان کا مؤقف ہے کہ اس طرح قومی پرچم کو جسم پر لپیٹ کر جشن منانا پرچم کے وقار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن 2 کے تحت قومی پرچم کے احترام کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے پرچم کی توہین ہو۔ واجد خان نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں شکایت درج کرانے کے لیے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن گئے تھے، ابتداء میں پولیس نے کہا کہ واقعہ اس علاقے میں پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی پرچم پورے ملک کی علامت ہے، اس لیے شکایت کہیں بھی درج ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق پولیس نے آخرکار ان کی شکایت قبول کر لی اور اس کی نقل بھی فراہم کر دی ہے۔ اب وہ اس معاملے میں مزید کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔ #WATCH | Pune: Advocate Wajid Khan says, "You must have seen the T20 World Cup here. Hardik Pandya was dancing with his girlfriend in celebration of his victory. The national flag was tied to his back... According to Section 2 of the 1971 National Flag Act, we should respect the… pic.twitter.com/mHVHn336ql
FIR COMPLAINT FILED AGAINST HARDIK PANDYA !!🚨
— The national flag was tied to his… pic.twitter.com/YgxCsmpOIS
.png)
2 days ago
2







English (US) ·